آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ کراچی، ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا اور صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کو اپیکس کمیٹی اجلاس میں نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی، انہیں سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن پر بھی بریف کیا گیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری ادارے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں، کارروائیوں سے وسائل کی چوری اور اس سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے گا۔

آرمی چیف نے تمام متعلقہ محکموں کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اپیکس کمیٹی اجلاس کے شرکا نے کہا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی، انہیں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کو غیر ملکی کرنسی کی ریگولرائزیشن کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، ایس آئی ایف سی اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*