کمشنر آفس کراچی سے دودھ، گوشت، پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کی فہرست جاری کردی گئی۔
نئی قیمتوں کے مطابق دودھ کی ہول سیل قیمت 188 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 200 روپے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
بکرے کے گوشت کی قیمت 1540 روپے فی کلو جبکہ گائے کا گوشت 635 روپے کلو میں دستیاب ہوگا۔
بچھیا کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپےمقرر کی گئی ہے، کمشنر سلیم راجپوت نے کہا کہ سرکاری مقرر کردہ قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری قیمت سے زائد لینےوالوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔