راکھی ساونت نے شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتادی

بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔

راکھی ساونت نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں رتیش سے بہت محبت کرتی تھی لیکن اُس نے مجھے چھوڑ دیا۔

اداکارہ انٹرویو کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، راکھی کا کہنا تھا کہ ’رتیش نے مجھ سے کہا کہ وہ قانونی طور پر سخت مشکل میں ہیں لہذا وہ اب مزید ان کے ساتھ نہیں رہ سکتے‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ رتیش نے اپنی بیوی کو طلاق نہں دی تھی اور رتیش کا پہلی بیوی سے ایک بچہ بھی ہے۔

راکھی کا بتانا تھا کہ رتیش نے اُن سے کہا کہ ان کو اپنے کاروبار میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے ساتھ بگ باس کے گھر میں داخل ہونے کے بعد انہیں کافی جانچ پڑتال سے گزرنا پڑا، بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد جب مجھے معلوم ہوا کہ ان کی ایک بیوی اور ایک بچہ ہے تو میرا دل ٹوٹ گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میں اس حقیقت کو سمجھ گئی ہوں کہ سب ختم ہوگیا ہے، اور رتیش نے مجھے چھوڑ دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب بھی رتیش سے بہت محبت کرتی ہوں، اسی وجہ سے میں اب بھی اسے ہر چیز کے لیے معاف کردوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر رتیش اپنی اپنی بیوی کو طلاق دے کر میرے پاس واپس آنا چاہے تو اسے معلوم ہے کہ میں ہمیشہ اس کی منتظر رہوں گی، لیکن اگر وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ خوش ہے تو خدا ان کو خوش رکھے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبر سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راکھی ساونت نے مزید کہا  تھاکہ بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ہوا ہے، میں کچھ چیزوں سے لاعلم تھی جو میرے قابو سے باہر تھیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی اور چیزوں کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر دونوں الگ الگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*