مکا چوک پر غیر قانونی عمارت، اینٹی کرپشن کے نوٹس کو ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کوئی اہمیت نہ دی

انکوائری کے لیے پیش نہ ہوئے،غیر قانونی عمارت جنید کے ٹو اور آصف وی آئی پی کی ہے

ریاست بے بسی کا شاہکار بن چکی۔ ملزمان ریاستی محکموں کو مسخروں کا ٹھکانہ سمجھ کر مسکرا رہے ہیں

: کراچی (رپورٹ: اے آر ملک) مکا چوک عزیز آباد چوک پر جنید K2 اور آصف VIP کی غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارت کے ضمن میں اینٹی کرپشن کے نوٹس پر SBCA کے ڈائریکٹر جنرل نے کوئی اہمیت نہ دی اور انکوائری کیلئے پیش نہ ہوئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے پلاٹ نمبرA1/8 پر آصف وی آئی پی ، جنید کے ٹو کی غیر قانونی تعمیرات کی خبر روزنامہ قومی اخبار نے شائع کی تھی جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے DG ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کو منظور شدہ پلان ،منظورشدہ بلڈنگ پلان،بنیاد کا ویری فکیشن سرٹیفکیٹ، این او سی و دیگر متعلقہ کاغذات کے ہمرہ 12-09-23 کو اولڈ کے ڈی اے بلڈنگ میں ڈائریکٹر انکوائریز و اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے روبرو جوابدہی کے لئے بلایا گیا تھامگر انہوں نے انکوائری میں تعاون سے گریز کیا اور پیش نہ ہوئے ، غیر قانونی تعمیرات کرنے والے ملزمان جنید کے ٹو اور آصف وی آئی پی کی تو بات الگ ہے مگر سرکاری افسران بھی ریاستی نظم و ضبط کو ٹھوکروں پر رکھ لیں تو یہ نہایت بھیانک معاملہ ہے اس طرح ریاست بے بسی کا شاہکار بنی ہوئی ہے اور ملزمان ریاستی محکموں کو مسخروں کا ٹھکانہ سمجھ کر مسکرا رہے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*