
بلڈنگ انسپکٹر دہشتگرد رئیس مما کا رائٹ ہینڈ 22 سال سے کورنگی میں تعینات رہ کر کروڑ پتی بن گیا
کاشف کورنگی اور فرنٹ مین رضوان نے KDA افسران، کالعدم تنظیموں کے کارندوں اور سیاسی افراد پر مشتمل گروپ بنا لیا
کورنگی کے صنعتی پلاٹوں سے لے کر رہائشی علاقوں تک ہیر پھیر کا ناجائز تعمیرات میں ملوث ، مزید سنسنی خیز انکشافات جلد
کراچی(رپورٹO اے آر ملک) SBCA کا بلڈنگ انسپکٹر کاشف خان عرف کاشف کورنگی ‘ ماضی کا دہشتگرد بدنام زمانہ دہشتگرد رئیس مما کا ساتھی 22 سال سے کورنگی کے علاقے میں تعینات رہ کر کروڑ پتی بن گیا۔ موصوف نے KDA افسران ‘ کالعدم تنظیموں کے کارندوں ‘ موجودہ سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں پر مشتمل ایک گروپ بنا رکھا ہے ‘ جو لینڈ گریبرز کی شراکت سے کورنگی 6 تک کے علاقوں میں لوٹ مچار ہا ہے۔ یہ گروپ رہائشی پلاٹوں سے لے کر انڈسٹریل پلاٹوں تک ہیر پھیر اور طاقت ‘ دھونس دھمکی سے کاغذوں میں ہیر پھیر کرکے تعمیرات کراتا ہے۔ مصدقہ ذرائع نے مزید بتایا کہ موصوف کاشف کو رنگی اور ان کا فرنٹ میں رضوان اتنے بااثر ہیں کہ KDA ایکسئین زاہدنے کچھ عرصہ قبل کورنگی کے علاقوں میں رہائشی پلاٹوں پر ناجائز کمرشل تعمیرات جن میں بینک ‘ شادی ہالز ‘ دکانیں وغیر ہ شامل تھیں۔ انہیں نوٹس جاری کئے تو انہوںنے اپنے اثرور سوخ اور شریک جرم افسران سے ملی بھگت کرکے اس کا تبادلہ کرادیا اور معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔ اس گروہ نے بلڈنگ انسپکٹر کاشف کو رنگی کی قیادت میں PNT کالونی ‘ لکھنؤ سوسائٹی ‘ KDA ایمپلائز سوسائٹی سمیت کورگنی کراسنگ سے کورنگی 6 نمبر علاقہ غیر قانونی تعمیرات اور 80 گز جیسے چھوٹے پلاٹوں پر 8 سے9 منزلہ تعمیرات کراکے علاقہ کنکریٹ کا جنگل بنادیا۔ جہاں عمارتیں گرنے کے حادثات وسانحات سمیت خبریں اخبارات ومیڈیا کی زینت بنیںمگر موصوف کو کسی نے نہ پوچھا۔ سارے قاعدے قانون ایک طرف آپ بس 9 لاکھ روپے کی چھت دیں اور 80 گز پر 8 سے 9 منزلیں تعمیر کرلیں۔ موصوف صرف کمائو پوت ہی نہیں ان کے ماضی ااور حال سے جڑے جرائم کے بارے میں مزید سنسنی خیز خبریں جلد شامل اشاعت کی جائیں گی کہ یہ کس دہشت گرد تنظیم کے ذریعے ملازم ہوا کیسے کیسے جرائم کئے اب یہ کس سطح کے مجرمانہ اعمال میں ملوث ہے۔ عوام اداروں کی بے حسی پر انگشت بدنداں ہیں کہ انہیں احساس ہی نہیں کہ یہ انہیں کیسے کیسے نقصانات سے دوچار کررہاہے اور کرے گا۔