سندھ کے تمام تھانوں کو بجلی چوری کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ کے تمام تھانوں کو بجلی چوری کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سندھ میں بھی بجلی چوروں کے خلاف ’اینٹی تھیفٹ الیکٹریسی مہم‘ شروع کر دی گئی ہے۔ آئی جی سندھ رفعت مختار نے صوبے کے تمام تھانوں کی پولیس کو بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔اے آئی جی آپریشن کی جانب سے افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اپنے علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر مامور کمپنیوں کے سربراہان کے تعاون سے بجلی چوروں کے خلاف فوری آپریشن شروع کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*