
شہباز شریف کا کہنا ہےکہ رابطے سب سے ہیں ہدف ایک ہی ہےکہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے۔
لاہور میں احتساب عدالت کے باہرمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان آپ کی سیاسی ملاقاتوں سےگھبرا گئے ہیں؟
مسلم لیگ ن کے صدر نے جواب دیا کہ عمران خان کی پریشانی ملاقاتوں سےنہیں جوملک کی تباہی کی اس سے ہے، معیشت کی تباہی، مہنگائی، بے روزگاری تاریخ میں اتنی نہیں ہوئی۔شہبازشریف نے مزید کہاکہ قرضے اتنے لیے جس کا کوئی حساب نہیں۔