
ضلع وسطی میں وزیر بلدیات مبین جمانی کے احکامات روندے جانے لگے ‘ پٹہ سسٹم اور تعمیراتی مافیا طاقتو ر ثابت
بلڈرز ذیشان مائیکل ‘ آصفVIP ‘ جنید K2 نے عدالتی نوٹسز ‘ حکم امتناع ‘ اینٹی کرپشن کے نوٹسز کی مٹی پلید کرکے رکھ دی

پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم بھی نعرے مارتے رہے کہ ضلع وسطی کو سدھاریں گے ‘ مگر ناکامی کا بوجھ اٹھائے گھر روانہ ہوچکے

SBCAکے ذمہ داران نے وزیر بلدیات مبین جمانی کے احکامات کا دھواں اڑا ڈالا ‘ ضلع وسطی میں بدنظمی کی انتہاہوگئی

کراچی(رپورٹO اے آرملک) ضلع وسطی میں وزیر بلدیات مبین جمانی کے احکامات روندے جانے لگے ‘ پٹہ سسٹم اور تعمیراتی مافیا طاقتو ر ثابت ‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے لاپتہ’ عدالتی نوٹسز اور حکم امتناع سب بے اثر محکمہ اینٹی کرپشن بھی نوٹسز بھیج کر کاغذوں کا پیٹ بھر رہاہے ‘ جبکہ عملی طورپر کوئی قدم نہیں اٹھائے جارہے ہیں’ مافیا زآزادی سے اپنے دھندوں میں مصروف ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم بھی نعرے مارتے رہے کہ ضلع وسطی کو سدھاریں گے ‘ مگر ناکامی کا بوجھ اٹھائے گھر روانہ ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 4 کے چھوٹے سے پلاٹ 4/499 پر عدالتی حکم امتناع اور حاضری کے نوٹس کے باوجود دکانیں تعمیر کی جاچکیں۔ جوکہ آصف VIP نے اپنے قبضے میں لے رکھی ہیں۔ اس ضمن میں روزنامہ قومی اخبار نے کئی ہفتے قبل خبر شائع کی مگر یکم اپریل SBCA افسران کی ملی بھگت اور لالچ زور آور ثابت ہوئے اور عدالتیں بے بسی سے دوچار کی گئی ہیں۔ لیاقت آباد نمبر 3 کے پلاٹ نمبر 3/381 پر بننے والی عمارت پر اینٹی کرپشن نے دوسری منزل کی تعمیر کے دوران پہلا نوٹس بھیجا اور اب تک 3 نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں۔ مگر ان نوٹسز کے دوران بلڈرز ذیشان مائیکل ‘ آصف VIP اور جنید K2 اس پر اب چھٹی اور ساتویں منزل کی چھتیں ڈالی جارہی ہیں۔ یہی گروہ اسی طرح لیاقت آباد نمبر 2 میں پلاٹ نمبر 2/302 کے بارے میں خبر شائع کئے جانے پر کاغذی کا رروائیاں ہوئیں۔ مگر عملی طورپر محکمہ اینٹی کرپشن کی بینائی غورثابت ہوئی اور یہ مافیا انہیں نہ دکھائی دیںنہ ہی ہاتھ آئی۔ 2 تین ہفتے قبل لیاقت آباد نمبر 4 کے چھوٹے سے پلاٹ نمبر 4/120 کی ساتویں منزل ڈالتے ہوئے ملبہ بن کر گرنے پر تھوڑا شور شرابہ ہوا۔ مگر اب پھر کام جاری ہے۔ یہ گروہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں بلا خوف وخطر دھندے چلا رہاہے
