کراچی: غیر قانونی تعمیرات، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 7 افسران معطل

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث اور غفلت برتنے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی کے 7 افسران کو معطل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد یاسین شر بلوچ کے احکامات پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں ایس بی سی اے کے 2 ڈائریکٹر راشد علی ناریجو اور ریاض حسین شامل ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معطل کیے گئے افسران میں 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز انجینئر محمد آصف شیخ اور انجینئر سمیع شیخ اور 3 دیگر ملازمین انجینئر شہر یار مقصود، سید کامران حسین اور محمد یعقوب شامل ہیں۔

معطل افسران کو ایس بی سی اے ہیڈ کوارٹر کے ایڈمنسٹریشن سینٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*