کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی اخبار گروپ کی جانب سے ایس بی سی اے میں کرپشن اور تعمیرات کے شعبے میں بدعنوانیوں پر نگراں حکومت کی جانب سے سخت ایکشن لینے کی خبر درست ثابت ہوگئی اور خبر کی اشاعت کے اگلے روز ہی نگراں سندھ کابینہ کے وزیربلدیات مبین جمانی نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر اتھارٹیز میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئئے ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائدکردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیربلدیات نے کرپٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کرلیا ہے اور اس سلسلے میں فہرستیں تیار کی جارہی ہیں
قومی اخبار کی خبریں مستند ھونے کے باعث عوام اس کو پسند کرتے ہیں