کراچی: ٹمبر مارکیٹ تاجروں کا کنکشن منقطع کرنے کیلئے آنیوالے کےالیکٹرک عملے پر تشدد

کراچی میں ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے کنکشن منتقطع کرنے کے لیے آنے والے کے الیکٹرک عملے پر تشدد کیا۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بجلی کے اضافی بل کسی صورت ادا نہیں کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں اورقانونی کارروائی بھی کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا عملہ ٹمبر مارکیٹ میں نادہندگان کی بجلی کاٹنے گیا تھا، مارکیٹ عہدیداران کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کراچی: ٹمبر مارکیٹ تاجروں کا کنکشن منقطع کرنے کیلئے آنیوالے کےالیکٹرک عملے پر تشدد

  1. اس طرح تشدد کرنااور قانون شکنی کرناانتہاٸ قابل مذمت ہے اگر شکایات تھی تو تاجربرادری کیس کرتی کے الیکٹرک پر لیکن اس طرح عملہ کے ساتھ مارپیٹ کرناغیر اخلاقی اور غیرقانونی اس طرح لاقانونیت کوتقویت ملتی اس طرح کے عوامل اور رویہ کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف یقیناً قانونی چارہ جوٸ بھی کی جانی چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*