فرانس: چاقو حملے میں 2 پولیس اہکار زخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

فرانس کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے مسلح شخص کے پولیس پر حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

واقعہ پیر کو صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار گیرے ڈونورڈ اسٹیشن پر پٹرولنگ پر تھے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق پولیس پر حملہ کرنے والا شخص چاقو سے مسلح تھا، جو پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ 

واضح رہے کہ مذکورہ بالا اسٹیشن یورپ کے بڑے ریلویے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے یہاں پر برطانیہ سے ٹرینیں آتی ہیں۔ 

اس حوالے سے فرانسیسی وزیر برائے ٹرانسپورٹ جین باپٹسٹے جیباری نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں موقع پر ہی مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ 

فرانس کے وزیر داخلہ کے مطابق پولیس نے آتشیں اسلحہ کا استعمال کرکے اپنی اور مسافروں کی مکمل حفاظت کی اور تمام خطرات کو ختم کردیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*