سندھ کے نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام قسم کی عمارتوں، گھروں اور کمرشل پلازوں کے نقشوں کی منظوری پر پابندی عائد ہوگی، جس کا اطلاق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور تمام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز پر ہوگا، تمام قسم کے بلڈنگ پلان، لے آؤٹ پلان پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق تا حکم ثانی ہے، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو بھی ہدایت جاری کردی گئیں۔
حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ پر بھی اطلاق ہوگا، پلاٹوں کے انضمام پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔