کرپٹ پٹہ سسٹم کو بچانے کے لیے مافیا سرگرم

نگراںوزیربلدیات مبین جمانی بلدیاتی اداروں سے پٹہ سسٹم اور بھتہ خوری کو ختم کرنے کے لیے پرعزم

بااثر ایس بی سی اے ملازمین اور طاقتور بلڈ رمافیا اور پٹہ سسٹم سے جڑے مافیاکا گٹھ جوڑ کی مبین جمانی کو ناکام بنانے کی کوششیں

نگراں وزیربلدیات نے بدعنوان افسران اور ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم جاری کردیا،مخصوص لابی میدان میں آچکی

غربی اوروسطی میں کمزور اور لاڈلے نہ ہونے والے افسران کے علاقوں میں دکھاوے کے لیے توڑ پھوڑ کی کارروائیاں جاری

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) نگراںوزیربلدیات مبین جمانی بلدیاتی اداروں سے پٹہ سسٹم اور بھتہ خوری کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور انہوں نے بدعنوان افسران اور ملازمین کی فہرستیں تیارکرنے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ دوسری طرف طاقتور اور بااثر ایس بی سی اے ملازمین اور طاقتور بلڈ رمافیا اور پٹہ سسٹم سے جڑے بااثر افرادکا مافیا اور گٹھ جوڑ انہیں ناکام بنانے کے لیے اپنی چالیں چلنے اور بدعنوان اور دھندے بازوں وک بچانے اور کاغذوں کا پیٹ بھرنے کے لیے اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں مرچیں جھونکنے میں مصروف ہے، ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیربلدیات مبین جمانی بلدیاتی اداروں سے پٹہ اور بھتہ سسٹم ختم کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں،مگر ایس بی سی اے کے بدعنوان افسران اور ملازمین سمیت طاقتوربلڈر مافیا اور پٹہ سسٹم سے جڑے طاقتور و بااثر افراد کا مافیا برسوں سے اپنی پختہ عادات چھوڑنے کو تیار نہیں ہے اور نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی کو دھوکہ دینے اور ان کی آنکھوں میں مرچیں جھونکنے کی کوششوں میں سرگرم ہے ۔ اس ضمن میں ضلع غربی اوروسطی میں کمزور اور لاڈلے نہ ہونے والے افسران کے علاقوں میں دکھاوے کے لیے توڑ پھوڑ کی کارروائیاں کی جارہی ہیں تاہم عرصہ دراز سے مخصوص علاقوں میں تعینات اعلیٰ افسران کے لاڈلے ماتحت افسران، ملازمین اور پٹہ سسٹم کے افراد اور بلڈر مافیا اپنے دھندے بدستور اسی طرح چلا رہے ہیں، بیوروکریسی کے طاقتور طاراثر افسران ایک عرصے سے مخصوص علاقوں میں تعینات ایس بی سی سے ملازمین ہیں جن میں گلستان جوہر سے عابد شاہ، اسدخان ، اسکیم۔33سے آصف شیخ،ذوالفقار شاہ، صدرٹاو¿ن کے راشد ناریجو، احسن خشک، عمیر ڈایو، کورنگی کے کاشف کورنگی احسن ادریس ، رضوان آرائیں، شرقی سے ایڈمن سوسائٹی میں سمیع شیخ، نیاز لغاری، گلشن اقبال کے نجم قریشی، شفیع مگسی ، ملیر کے کمال موٹا اور دیگر کو بچانے کے لیے بھرپور کو ششیں کی جارہی ہیں جبکہ یہ افراد ایس بی سی اے کے ذریعے کراچی کاانفراسٹرکچر تباہ کرنے میں سرفہرست ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*