
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکی عدالت نے شہر میں جشن آزادی کے موقع پرباجے کی خریدو فروخت اور بجانے کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ضابطہ فوجداری کی سیکشن 190(2) کے تحت پولیس کو کارروائی کا حکم دیا۔
عدالت نے ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور سچل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ باجے فروخت کرنے اور بجانے والوں کیخلاف کارروائی کرکے آگاہ کیا جائے۔