پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو مزید تباہی کے دہانے میں ڈال دیا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ گزشتہ 15سال سے سندھ حکومت کے ماتحت ہے اور اب قبضہ میئر مرتضیٰ وہاب واٹربورڈ کے چیئرمین بھی بن گئے ہیں، کراچی کے عوام دھرنے میں قبضہ میئر سے حساب لیں گے کہ کراچی کے عوام کو پانی کیوں نہیں دیا جارہا، کیوں مخصوص آبادیوں کو ووٹ نہ دینے کی وجہ سے پانی بند کیا جارہا ہے؟،حق دو کراچی تحریک کو مزید آگے بڑھائیں گے،4اگست کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مرکزی دفتر پر احتجاجی دھرنا دیں گے اوراپنا حق حاصل کر کے رہیں گے،پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو مزید تباہی کے دہانے میں ڈال دیا ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ پاکستان کے شہری ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے رہنا نہیں چاہتے،خصوصاً کراچی کے نوجوانوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*