کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی میں علاقہ مکینوں نے پانی کی بندش پر احتجاج کیا،مظاہرین نے ٹائر جلا کر دونوں روڈ بلاک کر دیئے جسکے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی،مظاہرین میں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک مہینے سے پانی نہیں آرہا جسکی وجہ سے انھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے،شہر میں ٹینکر مافیا کے لئیے پانی موجود ہے لیکن ٹیکس دینے والے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
Loading...