کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل اور ڈبلیو ٹی ایم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سپر ہائی وے، جنجال گوٹھ میں شہر کو پانی فراہم کرنے والی 48 انچ قطر کی مین لائن سے پانی چوری میں ملوث 23 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیے،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، علاوہ ازیں آفریدی کالونی، منگھوپیر روڈ، نیا ناظم آباد میں واٹر بورڈ کی 66 انچ قطر کی لائن سے 4 انچ کے غیر قانونی کنکشن کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی کے دوران 3 ملزمان عمران خان، نجیب اللہ اور عاشق علی کو حراست میں لے کر جنریٹر اور دیگر آلات ضبط کرکے منگھوپیر تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
Loading...