حریم شاہ نے شیخ رشید کے حوالے سے بڑی بات کہہ دی

پاکستانی سوشل میڈیا پر آئے دن اپنے متنازع بیانات اور نامور شخصیات کی خفیہ ویڈیوز لیک کرنے کے سبب مشہور  ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شیخ رشید کے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

گزشتہ روز متنازع ٹک ٹاکر نے لاہور میں پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے اپنی ملک سے روانگی، صندل خٹک کیس اور پاکستانی سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے بات کی۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ سیاستدانوں کو اچھا نہیں سمجھتیں اور ان پر کسی کو کیس کرنا ہے تو شوق سے کرے  ان کو کسی کا ڈر نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  میڈیا چینلز جب انکے حوالے سے خبریں دیں تو پہلے تصدیق کرلیا کریں، میڈیا نے غلط لوگوں کا دفاع کیا، وہ  ایف آئی اے کے پاس گئی تھیں اگر غلط ہوتی تو انہیں لازمی پکڑ لیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیاستدانوں کو اچھا نہیں سمجھتں اورنہ ہی انہیں کسی کا ڈر ہے جبکہ شیخ رشید کے ساتھ انکی اچھی دوستی ہے اور وہ انکی توقعات پر پورا اترے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں فیاض الحسن چوہان پسند نہیں اور مولانا فضل الرحمان تھائی لینڈ چندہ و زکوۃ کے پیسے خرچ کرنے گئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*