اداروں کے نام کا غلط استعمال ‘ ضلع وسطی میں جرائم پیشہ فعال

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام بے بس، ادارے پر غیر قانونی اور غیر متعلقہ عناصر حاوی

چند سال قبل کاریگر بڑھئی آصف وی آئی پی ایم کیوایم لندن کے بدنام زمانہ K2 فیملی سے مل کر تعمیرات کی پیکیج کا بادشاہ بن گیا

‏DC ضلع وسطی اور SBCAافسران کی عزیز آباد میں ڈیمو لیشن کارروائیاں ‘کمرشل تعمیرات کو اب تک نہیں چھیڑا گیا، ذرایع

جنید K2 اور آصف VIPکی مکا چوک پر تعمیرات جاری ، دونوں کی داداگیری اور تشدد کرنے کی حرکتوں سے علاقے کے عوام خوفزدہ

کراچی( رپورٹO اے آر ملک) اداروں کے نام کا غلط استعمال کرکے ضلع وسطی میں جرائم پیشہ افرد فعال ہوچکے ہیں، تفصیلات کے مطابق چند سال قبل بڑھئی کا کام کرنے سندھ آنے والا آصف وی آئی پی اور ایم کیوایم لندن کے بدنام زمانہ گھرانے K2 فیملی کا جنید K2 ضلع وسطی میں غیر قانونی چھتیں اور پورشنز تعمیر کرنے کا دھندہ کرنے لگے ‘ آصف VIP اداروں کے نام پر دھونس دھمکی سے کام لیتاہے اور جنید K2 ایم کیوایم لندن کے نام پر دھونس دھمکی سے کام لیتا ہے اور بسا اوقات علاقے کے عوام پر داداگیری جماتے ہوئے تشدد بھی کرتاہے لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں ان کے یہ دھندے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں چلتے ہیں جس میں عزیز آباد کے گلی محلے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور SBCA افسران نے عزیز آباد کے علاقے میں ڈیمولیشن کی چند کارروائیاں کیں مگر مکا چوک کے مرکزی مقام پر رہائشی پلاٹ پرکمرشل تعمیرات کو نہیں چھیڑا کیونکہ اس پلاٹ پر آصف VIP اور جنید K2 کی غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے اور جیل کی سزا بھگت کر آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ضلع وسطی میں پیکیج مافیا کے سرخیل ہیں۔ غیرقانونی چھتیں اور ایکسٹرا فلور کی ناجائز تعمیرات کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ جنید K2 ناجائز تعمیرات کے علاوہ لیاقت آباد نمبر 10 پر غیرقانونی بس وٹرانسپورٹ اڈہ سمیت بہت سے مجرمانہ دھندوں میں ملوث ہے کہیں یہ اپنے بدنام زمانہ گھرانے کے خوف سے آصف VIP کو فائدہ دیتاہے۔ کہیں آصف VIP اداروں کے نام کا غلط استعمال کرکے جنید K2 کو فائدہ دیتا ہے ان کے جرائم اور دھندوںکی مزید چیزیں آئندہ اشاعت میں شامل رہیں گی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*