کیا کراچی بندرگاہ 50 ملین ڈالرز کے عوض 50 سال کے لیے متحدہ عرب امارات کی کسی کمپنی کو فروخت کی جا رہی ہے؟
جیو فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر پھیلی خبر کی تردید کردی، جیو فیکٹ چیک کے رابطہ کرنے پر حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کی پوری بندرگاہ ابوظبی پورٹس گروپ کے حوالے نہیں کی گئی ہے۔
ابوظبی پورٹس گروپ بندرگاہ کی 33 میں سے صرف 4 برتھوں کو استعمال کرتے ہوئے اس پر پہلے 10 برسوں میں 220 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، 4 برتھیں 50 برسوں کےلیے حوالے کی گئیں ہیں۔