کراچی: کار سوار افراد جناح اسپتال میں مبینہ طور پر لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار

رپورٹ رائو عمران اشفاق

جناح اسپتال میں کار سوار لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار،ابتدائی معلومات کے مطابق نشےکی زیادتی لڑکی کی موت کی وجہ بنی ہے اور اسی حوالے سے اسپتال انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔کراچی کے جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اسپتال حکام نے بتایا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے، کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجےمردہ حالت میں اسپتال لایاگیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا جس کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق نشےکی زیادتی لڑکی کی موت کی وجہ بنی ہے اور اسی حوالے سے اسپتال انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق لڑکی کی شناخت کرلی گئی، اس کی عمر 18 سال ہے اور جب اسے اسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔لڑکی کو اسپتال لانے کی تصاویر سامنے آگئیں۔دوسری جانب اسپتال کی ایمرجنسی کے اندر اور باہر کی سی سی ٹی وی ویڈیو کی تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں۔لڑکی کی لاش کو جس گاڑی میں اسپتال لایا گیا اسے ایمرجنسی کے باہر دیکھا جاسکتا ہے، گاڑی صبح 7:28 پر اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر پہنچی، گاڑی سے ایک خاتون اور مرد اترے۔ایک تصویر میں خاتون کو فون پربات کرتے ہوئے ایمرجنسی سے باہر جاتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ خاتون فون پربات کرتی ہوئی صبح 07:42 پر پر ایمرجنسی سے چلی گئیں۔ دریں اثناءساؤتھ پولیس نے واقع میں استعمال ہونے والی کار کے مالک ندیم ولی کو گرفتار کرلیاواردات میں استعمال ہونے والی کار کرائے پر دی گئی تھی۔گرفتار ملزم کا انکشاف مقتولہ لڑکی کا تعلق لاھور سے بتایا جا رھا ھے مقتول کی لاش جناح اسپتال تک چھوڑنے میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ھیں جو صبح 7 بجکر 24 منٹ پر اسپتال میں داخل ھوئے اور 7 بجکر 45 منٹ پر اسپتال سے فرار ھو گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کراچی: کار سوار افراد جناح اسپتال میں مبینہ طور پر لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار

  1. عمران بھائی تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد میں کچھ ماہ قبل دو نوجوان لڑکوں کی علاقۃ بھی آئس کے استعمال سے ہوئی ہے اور ڈیفنس فیز سیون ایکسٹینشن صفحہ یونیورسٹی کے ارد گرد بھی شام ہوتے ہی ہوٹلوں پر کم عمر لڑکے کھلے عام منشیات کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*