عمران خان کی مبینہ بیٹی کی سالگرہ، جمائما کی ’فیملی فوٹو‘ وائرل

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کی سالگرہ پر جمائما گولڈ اسمتھ نے خوشگوار موڈ میں فیملی فوٹو جاری کردی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس زیر سماعت ہے۔

ایسے میں جمائما خان نے 16 جون کو ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی جس میں ان کے ہمراہ قاسم، سلیمان اور ٹیریان کوقہقہے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کیساتھ انہوں نے لکھا کہ ہماری ٹیریان کو سالگرہ کی بہت مبارک ہو، ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

ٹیریان وائٹ کیس کیا ہے؟

 2فروری 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہ کرنے پر ان کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

درخواست گزار ساجد محمود کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے برطانیہ میں ٹیریان وائٹ کی کفالت کے انتظامات کیے لیکن اپنے کاغذات نامزدگی میں اور الیکشن لڑنے کے حلف نامے میں اس کا ذکر نہیں کیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے طور پر پیش ہونے والے سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی جانب سے 18 نومبر 2004 کے ڈیکلیریشن پر مشتمل اضافی دستاویز پیش کی۔

درخواست گزار ساجد محمود نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے سیتا وائٹ سے شادی نہیں کی کیونکہ اس کے ’نسل پرست‘ والد نے مدعا علیہ (عمران خان) کو دوٹوک انداز میں کہہ دیا تھا کہ اگر انہوں نے سیتا وائٹ سے شادی کی تو ان دونوں کو اس کی دولت میں سے ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔

اس کے بعد ہی عمران خان کی ملاقات ایک اور امیر خاتون جمائما سے ہوئی اور بہت ہی کم عرصے میں ان سے شادی کرلی۔

درخواست میں ان حالات کا بھی ذکر کیا گیا جن میں ٹیریان جیڈ کی تحویل جمائما کو دی گئی تھی۔

اس میں کہا گیا کہ اینا لوسیا وائٹ نے 27 فروری 2004 کی اپنی وصیت میں جمائما خان کو اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ خان وائٹ کا سرپرست نامزد کیا تھا، بعد ازاں اسی برس 13 مئی کو سیتا وائٹ کا انتقال ہوگیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ جمائما گولڈ اسمتھ 1995 سے 2004 تک عمران خان کی شریک حیات تھیں۔

اب یہ سیتا وائٹ کون تھیں؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 2004 میں امریکہ میں مقیم 43 سالہ برطانوی سیتا وائٹ کی موت ہوئی تو برطابوی اخبار دی مرر اور امریکی اخبار دی نیو یارک پوسٹ نے لکھا کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ’عمران خان کی گرل فرینڈ تھیں‘۔ رپورٹ کے مطابق سیتا کے ہاں بیٹی (ٹیریئن وائٹ) پیدا ہوئیں جن کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا وہ عمران خان کی بیٹی ہیں۔

اخباری رپورٹس کے مطابق سیتا وائٹ کی موت کیلیفورنیا میں سانتا مونیکا کی یوگا کلاس کے دوران ہوئی تھی جو بیورلے ہلز میں ان کے شاندار مکان کے قریب واقع تھا۔

اخباری رپورٹس کے مطابق ان کی موت سے صرف چند ہفتے پہلے ہی انھیں آٹھ سال کی قانونی لڑائی کے بعد اپنے مرحوم باپ کی جائیداد سے ایک تصفیہ کے ذریعے تین ملین ڈالر کی رقم ملی تھی۔

سیتا وائٹ ایک یوگا سٹوڈیو میں قدیم ورزشوں اور روحانی مشقوں کی تعلیم دیا کرتی تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*