اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرز ملنے کی تصدیق کردی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق چین سے 1 ارب ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ایس بی پی کے مطابق پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرز کمرشل قرضے کی مد میں ملے ہیں۔
اس سے قبل چین نے پاکستان کو 1 ارب ڈالرز دینے کا سوفٹ کوڈ بھجوایا تھا، جس میں اسلام آباد کو 1 ارب ڈالرز آج رات تک ملنے سے متعلق کہا گیا تھا۔
پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی۔