زیادہ ترسرکاری افسران آفس نہیں آتے جو آفس آتے ہیں وہ دوپہر کے بعد آتے ہیں
افسران کی نائٹ ایکٹیویٹیز بہت زیادہ ہیں، وہ دوپہریا شام کو سو کر اٹھتے ہیں، ذرائع
واٹر سیوریج بورڈ ایم ڈی اے ایل ڈی اے میونسپل کارپوریشنوں کا بھی یہی حال ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت میگا سٹی اور سندھ کے تمام سرکاری اداروں میں افسران ڈیوٹی سے غائب رہنے لگے زیادہ تر افسران آفس نہیں آتے جو آفس آتے ہیں وہ دوپہر کے بعد آتے ہیں پیر کو کے ایم سی کے ایک سروے کے دوران معلوم ہوا کہ تقریبا تمام ڈائریکٹر اور سینئر ڈائریکٹر آفس ہی نہیں آئے ایڈمنسٹریٹر کے بارے میں محکمہ اطلاعات سے استفسار کیا گیا تو بتایا گیا کہ وہ ایک دو گھنٹے کے لئے آتے ہیں اور ان کی کام میں دلچسپی نہیں ہے جس کی وجہ یہ بتائی گی کہ 19 جون کو میئر کے الیکشن ہونے والے ہیں ایک افسر سے جب دریافت کیا گیا کہ آپ شام کو پانچ سے چھ بجے کیوں آتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا میں نے پوسٹنگ کے وقت ہی بتا دیا تھا کہ میں چھے بجے سے پہلے آفس نہیں آسکتا ذرائع نے قومی اخبار کو بتایا افسران کی نائٹ ایکٹیویٹیز بہت زیادہ ہیں۔۔جس کی وجہ سے وہ دوپہریا شام کو سو کر اٹھتے ہیں دوسری جانب کراچی واٹر سیوریج بورڈ ایم ڈی اے ایل ڈی اے میونسپل کارپوریشنوں کا بھی یہی حال ہے جمعہ کو بلدیاتی اداروں میں غیر اعلانیہ چھٹی ہوتی ہے۔
نائٹ ایکٹوٹیز کی وضاحت بھی کردی جاتی تو زیادہ بہتر ہوتا