مولانا فضل الرحمان کی دھمکی،حریم شاہ نے سیکیورٹی سخت کرلی

متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دھمکی موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی سخت کرلی۔

حریم شاہ نے مولانا فضل الرحمان و دیگر کی جانب سے دھمکی موصول ہونے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے پرائیویٹ سیکورٹی ہائیر کرلی ہے جس کی اطلاع انہون نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں انکے شوہر بلال شاہ اور  چند سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیکھا گیا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘مولانا فضل الرحمان و دیگر کی جانب سے تھریٹ ملنے کے بعد پرائیویٹ سیکورٹی ہائیر کرلی ہے۔‘

انکی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسہ جاری ہے ایک صارف نے لکھا کہ ’مولانا صاحب کی طرف سے میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں، مولانا صاحب ایک سنجیدہ انسان ہے آپ نا سمجھ ہو،مولانا صاحب کسی کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتے’۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مطلب ان سیکیورٹی والوں کی بھی لیک ویڈیو موجود ہے’۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*