‎میئر کے لئے بلاول بھٹو کی منظوری کے باوجود جیالوں کے تحفظات، سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم کے نام کی افواہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے مئیر کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دیے جانے کے باوجود پیپلز پارٹی کراچی کے اندر شدید اختلافات اور تحفظات موجود ہیں جیالے کسی طور پر مرتضیٰ وہاب کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف پیپلزپارٹی کراچی میں مرتضی کے بارے میں تحفظات ہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی ٹاپ لیڈرشپ میں بھی اتفاق رائے نہیں ہے اس دوران کچھ نئے نام ہی سامنے آگئے ہیں پیپلز پارٹی کراچی کے کارکن اور رہنما چاہتے ہیں کہ نجمی عالم یا مسرور احسن کو میئر کراچی بنا دیا جائے کیونکہ مرتضیٰ وہاب کی پیپلز پارٹی اور کراچی کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں نجمی عالم اور مسرور احسن نے چھ سات یونین کمیٹیوں کے چیرمینوں کی کامیابی کو بھی یقینی بنایا ہے جبکہ مرتضی وہاب موجودہ بلدیاتی انتخابات میں بھی کوئی کردار ادا کرنے سے قاصرر ہےاس دوران چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین کے بارے میں بھی افواہیں اڑ رہی ہیں جب یہ استفسار کیا گیا سلیم مانڈوی والا تو سینٹ کے چیئرمین ہیں تو جواب دیاگیا کہ میئر کراچی کا عہدہ زیادہ منعفت بخش اور اہم ہے

ذرائع نے قومی اخبار کو بتایا ہے پیپلزپارٹی میں حتمی فیصلہ بلاول بھٹو کا ہوتا ہے سابق صدر زرداری کی سوچ مختلف ہے لیکن وہ بلاول بھٹو کے سامنے سر تسلیم خم کر دیتے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*