کراچی میں ملیر سے سی ویو تک الیکٹرک بس سروس عارضی طور پر بند کردی گئی۔
کراچی میں پیپلز الیکٹرک بس سروس کے روٹ ون پر بسیں عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ روٹ پر بس اچانک غاٸب ہونے سے دوسری بس کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بس کے روٹ ون پر بسیں بغیر بتائے بند کردی گئی ہیں۔ جس کے باعث آنے جانے میں بہت دقت کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق چارجنگ پورٹس خراب ہونے کے باعث 12 الیکٹرک بسیں روکی گئی ہیں۔
دوسری جانب آپریشن منیجر پیپلز بس سروس عبدالشکور کے مطابق بحریہ ون سے ملیر تک الیکٹرک بس مقررہ وقت پر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز بسوں کے روٹس کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں۔ جبکہ الیکٹرک بسوں کی جگہ اسی روٹ پر پیپلز بسیں چلائی جارہی ہیں۔