معروف سماجی رہنما ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس ٹیم کچھ دیر بعد جبران ناصر سے ملاقات کرے گی۔
پولیس نے اہلیہ منشا پاشا کی مدعیت میں جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا۔
منشا پاشا نے مقدمے میں بیان دیا ہے کہ ہم رات 11 بجے اپنے گھر کی طرف آ رہے تھے، خیابان تنظیم کے قریب 2 گاڑیوں نے ہماری گاڑی کو روکا۔
مقدمے کے مطابق مسلح افراد نے میرے شوہر کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور لے گئے۔
منشا پاشا کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں میں تقریباً 15 مسلح افراد تھے۔