مویشی منڈی، مختلف شہروں سے قربانی کے پچاس ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحیٰ پرقربانی کے جانوروں کے لیے لگنے والی مویشی منڈی میں مختلف شہروں سے مختلف رنگ و نسل کے پچاس ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے ہیں ،منڈی میں کئی اعلیٰ نسل کے جانور خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ، سندھ بلوچستان اور پنجاب سے گاڑیوں پر لدے جانوروں کے قافلے روزانہ منڈی پہنچ رہے ہیں جس سے منڈی کی رونق میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ترجمان کیٹل منڈی یاور رضا چائولہ کے مطابق اس بار کیٹل منڈی ناردرن بائی پاس میں میلے کے سماں ہوگا،شہری اپنی فیملیز کے ساتھ بھی قربانی کے جانور خریدنے آرہے ہیں ، شہریوں نے مویشی منڈی کے اطراف اور شاہراہوں پر فول پروف سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ پولیس کے الرٹ دستے آنے جانے والے افراد کی کڑی نگرانی پر مامور ہیں اور لوگوں کو مختلف چیک پوسٹوں پر تلاشی لی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی جانے والے راستوں پر پولیس کے جوان 24 گھنٹے پیٹرولنگ کی وجہ سے شہری خود کو محفوظ سمجھتے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف تھانوں سے 2 سو سے زائد پولیس کی نفری طلب کرکے سیکورٹی پر تعینات کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*