کراچی: خواتین کو لوٹنے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو کارندے گرفتار

کراچی: پولیس نے خواتین سے لوٹ مار کرنے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم امجد اور اس کے ساتھی شہزاد کو گزشتہ شب گلستان جوہر سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ گھر کی دہلیز پر خواتین سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش گرفتار ملزم امجد نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم امجد خواتین سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کا کارندہ ہے، اس کا بتانا ہے کہ ان کا 6 رکنی گروہ ہے جو شہر بھر میں وارداتیں کرتا ہے۔ گرفتار ملزم امجد نے پولیس کو بتایا کہ ہمارا گروہ صرف خواتین سے ہی لوٹ مار کرتا ہے۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمان 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے چھینے ہوئے موبائل فون، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*