چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کےلیے 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔
عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں
عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر بھی پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی تھی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے۔