کراچی: ٹرالر بے قابو ہو کر منی ٹرک پر چڑھ گیا، 2 افراد زخمی

کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹرالر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر منی ٹرک پر چڑھ گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر ملیر کینٹ روڈ کٹ کے قریب تیز رفتار کنٹینر ٹرالر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر منی ٹرک پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا۔

بعد میں کرین کی مدد سے ٹرالر کو منی ٹرک کے اوپر سے ہٹا کر زخمیوں کو نکالا گیا اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کا سبب بننے والی دونوں گاڑیوں کو سڑک کے کنارے پر لگا دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*