
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں فہیم خان، اکرم چیمہ، راجہ اظہر اور عدیل خان سمیت 14 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
درج کیے گئے مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 200 سے زائد نامعلوم کارکنان کو شامل کیا گیا ہے۔