سندھ میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیشنگوئی

محکمۂ موسمیات نے سندھ میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیشنگوئی کی ہے، بعض علاقوں میں درجۂ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں محکمۂ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق تین دن درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ 

محکمۂ موسمیات کے مطابق اپریل میں ملک میں معمول سے زائد 12.5 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپریل میں سب سے زیادہ بارش دیر میں 191 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اپریل میں دن اور رات کا درجۂ حرارت معمول کے اوسط درجےسے 0.26 ڈگری کم رہا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع استور کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے۔

کئی بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے مقامی افراد اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے، غذر کے بالائی علاقوں پر بھی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*