کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اتوار 7 مئی کو گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جس کے سبب پارہ 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج اور کل درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ 3 روز کے دوران کراچی میں نسبتا گرم اور مرطوب دن ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔صبح سے سہ پہر کے درمیان سمندری ہوائیں بند رہ سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے
Loading...