آئی جی سندھ کی زیرصدارت اہم اجلاس، چائنیز شہریوں اور ماہرین کی سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا
سندھ میں موجود تمام سی پیک/نان سی پیک اور انڈیویوجل چائنیز کی سیکیورٹی کا آڈٹ کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ
سی پیک/نان سی پیک منصوبوں سے منسلک اور انڈیویوجول چائنیز کے مقامات پر سرپرائز وزٹ کریں، آئی جی کی ہدایت
کراچی ( کرائم رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اعلی سطح کی ویڈیو کانفرنس/اجلاس میں سندھ میں جاری سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹ سمیت دیگر پرائیویٹ/انڈیویجول پروجیکٹس سے منسلک چائنیز شہریوں/ماہرین کی سیکیورٹی امور و اقدامات کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا گیااورمزید ضروری ہدایات دی گئیں۔ڈی آئی جی ایس پی یو/سی پیک نے اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ میں موجود تمام سی پیک/نان سی پیک اور انڈیویوجل چائنیز کی سیکیورٹی کا آڈٹ کرلیا گیا ہے جبکہ انکے رہائشی/کام کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمراز اور واچ ٹاورز بھی موجود ہیں۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ صوبائی سطح پر ایسے تمام منصوبوں کی باقاعدہ سے ترتیب کردہ فہرستوں کے تحت،چائنا پاکستان راہداری پروجیکٹ اور دیگر تمام ایسے منصوبے کہ جن سے چائینیز باشندگان/شہری وابستہ ہیں پر سیکیورٹی کے اقدامات کو کنٹی جینسی پلان کے مطابق غیرمعمولی بنایا جائے اور اس ضمن میں ڈی ئی جی ایس پی یو/سی پیک اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سندھ تفویض کردہ جملہ فرائض کو ناصرف مربوط روابط کے تحت قابل عمل بنائیں بلکہ سی پیک/نان سی پیک منصوبوں سے منسلک اور انڈیویوجول چائنیز کے مقامات پر سرپرائز وزٹ کریں اور سیکیورٹی اقدامات کو چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ سییکیورٹی ڈپلائمنٹ کو تین حصاروں پر ترتیب دیکر اسے مذید سخت کیا جائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کو بتایا کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو کراچی پولیس نے ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز سی ٹی ڈی، کراچی،اسپیشل برانچ،آپریشنز،ڈی آئی جیزآئی ٹی/ہیڈ کوارٹرزسندھ،ایس پی یو/سی پیک،آرآر ایف،ایس&ای ایس ڈی کراچی ڈی آئی جیز ہمراہ متعلقہ ایس ایس پیز،اے آئی جیز ،آپریشنز، ایڈمن، لاجسٹکس،ایس پی ایف ایس سی نے براہ راست جبکہ حیدرآباد ایس بی اے،میرپور خاص،سکھر اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز نےمتعلقہ ایس ایس پیز کے ہمراہ ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔