پاک کیوی کرکٹ میچز کے لیے سیکورٹی پلان تیار

ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر صدارت اجلاس،پر 6500 سے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی پرمامور

ایس ایس یو کے 1000 کمانڈوز، لیڈی کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے 2600، ٹریفک پولیس کے 1800، اسپیشل برانچ کے600 اہلکار تعینات

اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم بطور کوئیک ریسپانس فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرزمیں الرٹ رہے گی

تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے صرف گیٹ نمبر 6 تا گیٹ نمبر 14 تک سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ گیٹ نمبر 01 سے 05 تماشائیوں کے داخلے کےلیے بند رہیں گے

کراچی ( کرائم رپورٹر )پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں 03 مئی 2023سے شروع ہونے والے کرکٹ میچز کے حوالے سے سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیاہے۔سیکیورٹی پلان ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وضع کیا گیا جس میں پولیس کے اعلی افسران، پاک فوج، سندھ رینجرز اور پی سی بی کے افسران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طورپر 6500 سے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی پرمامورہونگے۔ ایس ایس یو کے 1000 کمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویڑن کے 2600، ٹریفک پولیس کے 1800، اسپیشل برانچ کے600 اورڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات ہیں۔ جدید تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوزپرمشتمل اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم بطور کوئیک ریسپانس فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرزمیں الرٹ رہے گی اوراسٹیڈیم کے اطراف گشت پر بھی مامورہوگی۔ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈاینڈکنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پرتعینات کی گئی ہے۔اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب گاڑیوں کے داخلے اور ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پرسخت پابندی ہے۔سرشاہ سلیمان روڈکے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں /شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے درج ذیل پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔تماشائیوں کو ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یو کمانڈوز پارکنگ پوائنٹس سے لے کر انکلوڑر تک مکمل رہنمائی اور مدد فراہم کریں گے۔ تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے صرف گیٹ نمبر 6 تا گیٹ نمبر 14 تک سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ گیٹ نمبر 01 سے 05 تماشائیوں کے داخلے کے لیے بند رہیں گے۔ شائقین کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈاپنے ہمراہ لازمی رکھنا ہے۔صرف Bookme.pk سے خریدا گیا ٹکٹ قابلِ قبول ہوگا۔لمبی قطاروں میں انتظار سے بچنے کے لیے اسٹیڈیم میں وقت سے پہلے پہنچیں۔کوئی بھی آتشی اسلحہ، کھلونا بندوق، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، کوئی بھی تیز دھار مواد جیسے چاقو اور دھات یالکڑی اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔کسی بھی بینر/پوسٹر/پلے کارڈ جس پر مذہب یا نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا فحش باتیں درج ہوں کی سختی سے ممانعت ہے۔ کرکٹ شائقین کوگرانڈ اور ساتھی تماشائیوں پرکسی قسم کی چیز پھینکنے کی اجازت نہیں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*