کراچی (کرائم رپورٹر)سائٹ سپر ہائی کے علاقے علی محمد گوٹھ سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے مل گئی، پولیس حکام اس اطلاع پر علی محمد گوٹھ پہنچ گئے، پولیس نے لاش کو ٹینک سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچائی ، پولیس حکام کے مطابق بچی کی شناخت 6سالہ عتیقہ دختر مختار کے نام سے ہوئی جو کہ جمعرات کو لاپتہ ہوگئی تھی جس کو اسکے اہلخانہ اور علاقہ مکین تلاش کررہے تھے لیکن بچی کی لاش پنے گھر کی پانی کے ٹینک سے ملی ، متوفیہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ میرے بیٹی کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک میں گر گئی لیکن ہمارا اس جانب دھیان ہی نہیں گیا ، تعفن اٹھنے پر پانی کے ٹینک کو چیک کیا اس میں لاش پڑی ہوئی تھی ، پولیس کے مطابق مختار ایک مدرسے میں بطور ڈرائیور ہے اس کے سات بچے ہیں ، متوفیہ سب سے چھوٹی بیٹی تھی ، اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا جس کے بعد وہ لاش اپنے ساتھ لیکر چلے گئے ، تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے۔
Loading...