ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں صحافی ارشد شریف قتل کیس کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز آج ہو گا۔
ارشد شریف قتل کیس کا ٹرائل جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ہو گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے آج کیس کے دو گواہان کو طلبی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
عدالت نے مرحوم ارشد شریف کی بیوہ سومیہ ارشد اور قریبی ساتھی علی عثمان کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔
ارشد شریف قتل کیس کا مقدمہ تھانہ رمنا میں قتل کی دفعہ کے تحت درج ہے جس میں 3 ملزمان وقار احمد، خرم احمد اور طارق احمد نامزد ہیں۔
تمام گواہان اور ثبوت عدالت کے روبرو پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 20 اگست 2022 کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی پہنچنے والے ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔