دو دریا پر پکنک منانے والے خاندان کی 2 بچیاں اغوا

کباب جیز کینٹین کے پاس عنابیہ اور بشری لاپتہ ہوئیں، تلاش کے باوجود نہیں ملیں، ورثا

پولیس نے اپنی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا، دو روز چکر لگوانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا

کراچی ( کرائم رپورٹر)دو دریا نجی ریسٹورنٹ کے قریب پکنک منانے والے خاندان کی دو کم عمربچیاں مبینہ طور پر اغوا ہوگئیں تاہم دو روز بعد مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق دو دریا پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب سے2 بچیوں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تاہم درخشاں پولیس نے آئی جی سندھ کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دو روز بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ہم فیملی کے ہمراہ سی ویو گھومنے گئے تھے، جہاں شام 5 بجے کباب جیز کینٹن کے پاس پہنچے اسی دوران بھانجے کی دو بیٹیاں عنابیہ اور بشری اچانک غائب ہوگئی، لاپتہ عنابیہ کی عمر 3 سال جبکہ بشری کی عمر 2 سال ہے۔ زبیر کا کہنا تھا کہ دونوں کوکافی تلاش کیا گیا مگر وہ نہیں ملیں تو پولیس کے پاس گئے، اور درخشاں پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روزنامچے پر ٹرخا دیا گیا اور کہا بچیاں نہیں ملیں گی تب مقدمہ درج کریں گے پھر کافی بھاگ دوڑ کے دو روز بعد مقدمہ درج کیا گیا بچیوں کے ماموں نے بتایا کہ دونوں کی تصاویرزینب الرٹ پر بھی پوسٹ کردی ہے، ہماری کسی سے دشمنی نہیں خدارا بچیوں کو تلاش کیا جائے۔ مدعی زبیر نے اس بات کا شبہ ظاہر کیا نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات پر بچیوں کو اغوا کیا، فیملی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ بچیوں کو بازیاب کروا کر قانونی کارروائی کی جائے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*