سو گز سے زیادہ کپڑے سے تیار ہونے والا علی سیٹھی کا لباس توجہ کا مرکز

اس لباس کو پاکستانی ڈیزائنر فہد حسین نے ڈیزائن کیا ہے

امریکہ میں ہونے والے دنیا کے بڑے میوزک فیسٹول میں سے ایک کوچیلا میں علی سیٹھی نے دوسری مرتبہ دھوم مچادی ۔

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو اس سال دنیا کے سب سے بڑے میوزک اینڈ آرٹ فیسٹول کوچیلا میں مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اس فیسٹول میں دوسرے ہفتے بھی پرفارم کیا۔

اس پرفارمنس میں بھی گذشتہ پرفارمنس کی طرح اسٹیج پر نصب اسکرین پرعلی سیٹھی کا نام اردو میں لکھا گیا۔

میوزک فیسٹول کے دوسرے ہفتے بھی علی سیٹھی کے مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہے۔

تاہم اس بار علی کی پرفارمنس سے زیادہ ان کپڑے توجہ کا مرکز بنے ۔

فہد حسین کا کہنا تھا کہ کوچیلا فیسٹول میں علی کے لیے تیار کیے جانے والے کرتے میں اسی سے زائد کلی لگائی گئیں۔جبکہ سو گز سے زیادہ ہاتھ سے تیار کیے جانے والے کپڑے سے انکے جوڑے کو تیار کیا گیا۔

کوچیلا کے پلیٹ فارم پر بھی علی نے 2022 کے مسشہور ترین میوزیکل ٹریک پسوری کو پیش کیا۔ علی نے اس گانے کو بھارتی آرٹسٹ راجہ کماری کے ساتھ پرفارم کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*