بلاول زرداری اپنے نالائق وزیروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے وزراء کی کارکر دگی کا جائزہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کی کارکردگی کیلئے جو اقدام لیا وہ قابل تعریف ہے، بلاول زرداری اب وفاقی وزراء کے سرٹیفکیٹ پر تنقید کے بجائے اپنے نالائق وزیروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور ان وزیروں کی نااہلیوں کی وجہ بتائیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کہاکہ سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ حال ہے، ٹرانسپورٹ کے وزیر نے 14 سال میں صوبے کو 14 بسیں نہیں دیں، محکمہ داخلہ پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قابض ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ تباہی کے دہانے پرہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جماعت دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی فارغ ہو جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*