
شارع فیصل کو دھرنا دے کر ٹریفک کے لئے بند کردیا ، بدترین ٹریفک جام ہوگیا
ماڑی پور میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج، نعرے بازی
کراچی( کرائم رپورٹر) صدر بزرٹہ لائن میں بجلی کی بندش پر مشتعل مکیں سڑکو ں پر نکل آئے شارع فیصل کو دھرنا دے کر ٹریفک کے لئے بند کردیا جبکہ بجلی کی طویل بندش کےخلاف ماڑی پورکے مکینوں سٹرکوں ا?گئے ، مظاہرین نے ماڑی پور روڈ پرشدیداحتجاج کر کے سڑک بندکردی جس کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام ہو گیا،اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،اطلاع ملنے پر پولیس نےموقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا لیاری کے مکینوں کا بجلی کی عدم فراہمی پر ماڑی پور روڈ لیاری گرڈ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج جس میں خواتین بچےبزرگوں کی بڑی تعداد شر یک ہے ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ صبح فجر کی نمازسے تا حال بجلی منقطع ہے، کے الیکٹرک ہمیں ا وور بلنگ، لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بھاری بلز بھیجے جارہے ہیں ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے، کے الیکٹرک من مانے بل اور اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ ا?ئی اورفی الفور علاقہ کے فیڈرز کی بجلی بحال نہیں کی تو حالات کیذمہ دار کے الیکٹرک اورانتظامیہ ہوگی، مظاہرین نے کہا کہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا۔، دریں اثناترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ماڑی پور روڈ اور جمعہ بلوچ پل کے اطراف میں عدم ادائیگیوں کی بنائ پر بجلی منقطع کی گئی ہے ، اور عدم ادائیگیوں کے باعث واجب الادا رقم 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جو علاقہ مکینوں کوکے الیکٹرک کو ادا کیے جانے ہیں ، وقت پر کی گئی ادائیگیاں بجلی کی مزید بہتر فراہمی میں مددگار ہوتی ہیں۔