آئی جی کی خصوصی فورس کا پاک کالونی، بلال کالونی، اقبال مارکیٹ میں گٹکا کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن
دھوبی گھاٹ میں بدنام زمانہ گٹکا ماو¿ا ڈیلر محبت نیازی کے کارخانہ پر کامیاب چھاپہ، مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار
بلال کالونی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا
اقبال مارکیٹ پولیس نے گٹکا ماوا فروش ملزم رضوان کو گرفتار کرکے وافر تعداد میں تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی
کراچی ( کرائم رپورٹر ) آئی جی سندھ کی قائم کردہ ٹاسک فورس کا ضلع کیماڑی کے علاقہ پاک کالونی،بلال کالونی، اقبال مارکیٹ میں چھاپے 15ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی قائم کردہ ٹاسک فورس کا ضلع کیماڑی کے علاقہ پاک کالونی تھانہ کی حدود دھوبی گھاٹ میں بدنام زمانہ گٹکا ماو¿ا ڈیلر محبت نیازی کے کارخانہ پر کامیاب چھاپہ اے وی سی سی کے ڈی ایس پی ممتاز مگسی نے چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں چھالیہ ، گٹکا ماو¿ا بنانے کا سامان برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ محبت خان نیازی سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے ملزم محبت خان نیازی کے خلاف اس سے قبل بھی پاک کالونی کے تھانہ میں لاتعداد مقدمات درج ھیں جب کہ حالیہ آئی آرز میں بھی محبت خان نیازی کا نام بھی شامل تھا اے وی سی سی نے چھاپہ اسوقت مارا جب مال تیار ھو کر پیرآباد ، منگھوپیر ، سائٹ اور بلدیہ ٹاو¿ن سپلائی کرنا تھا پولیس دورازہ توڑ کر کارخانہ میں داخل ھوئی تو متعدد ملزمان پچھلے دورازہ سے بھاگ گے جن میں عرفان نیازی بھی شامل تھا ا *بلال کالونی پولیس کی اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان اسد احمد ولد صابر،وسیم اکرم ولد عبدالرحمن، گل حسن ولد حسن جان اور قربان علی ولد علیئ عکاس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جن کے قبضے فروختگی کے لئے لایا ہوا مال اور اسٹریٹ کریمنل سے اسلحہ برآمد ملزمان بلال کالونی کی حدود میں مخصوص اوقات میں چوری چھپے ہیروئین کی سپلائی کرنے آتے تھے جبکہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اقبال مارکیٹ پولیس نے گٹکا ماوا فروش ملزم رضوان ولد عبدالرحمٰنکو گرفتار کرکے وافر تعداد میں تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی