فلپائن کی ٹک ٹاک اسٹار نے اسلام قبول کرلیا

فیونا جیمز نے اذان سے متاثر ہوکر مقدس ماہِ رمضان میں اسلام قبول کیا

فلپائنی ٹک ٹاکر کو پاکستانی ٹک ٹاکر سلمان نے اسلام سے روشناس کرایا؛

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر فیونا جیمز نے اذان سے متاثر ہوکر مقدس ماہِ مبارک رمضان میں اسلام قبول کرلیا اور اپنے لیے نام زینب پسند کیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر فیونا جیمز 8 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ اذان کی ا?وازیں اتنی مسحور کن محسوس ہوئیں کہ وہ راہ حق کی تلاش میں نکل پڑیں۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر سلمان نے حق کی جانب اس سفر میں فیونا جیمز کی کافی مدد کی۔ بالا?خر فلپائنی ٹک ٹاکر نے دل کا سکون پالیا اور کائنات کی سب سے عظیم حقانیت ان کے سامنے عیاں ہوگئی۔فیونا جیمز نے دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر میں اسلام قبول کیا۔ ان کا نام زینب رکھا گیا اور اب وہ قرا?ن پڑھنے کے لیے ا?ن لائن کلاسز بھی لے رہی ہیں۔فیونا جیمز نے کہا کہ جب سے متحدہ عرب امارات ا?ئی ہوں۔ اذان کی ا?واز میں کشش محسوس کر رہی تھی۔ جیسے کوئی مجھے بلا رہا ہے۔ پہلے میں نے اسے اپنا خیال سمجھا۔فیونا جیمز کے مطابق یہ کیفیت بڑھتی گئی تو میں نے اسلام کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*