کراچی کے عوام کی گنتی ہر صورت پوری کی جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے محکمہ شماریات کے دفتر پر احتجاجی کیمپ پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے عوام کی گنتی ہر صورت میں پوری کی جائے، مردم شماری کی مدت میں کم از کم ایک ماہ کا اضافہ یا جب تک کراچی میں رہنے والا ایک ایک فرد شمار نہ کر لیا جائے، خانہ شماری میں جو بدترین جعل سازیاں اور دھاندلی کی گئی ہے اس کا سد باب کیا جائے، ڈیجیٹل مردم شماری میں طریقہ واردارت یہ اختیار کیا جارہا ہے کہ پہلے آبادی اتنی کم کر دی جائے اور پھر جب احتجاج ہو تو کچھ بڑھا کر معاملہ ختم کر دیا جائے، اس طریقے واردارت کو ہر گز نہیں چلنے دیں گے، جماعت اسلامی نے مانیٹرنک سیل اور ویب پورٹل شروع کر دیا ہے، عوام اس میں زیادہ سے زیادہ اندراج کرائیں، ہم تمام پارٹیوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اس میں اندراج کروائیں تاکہ کراچی کا مقدمہ بھر پور اور موثر انداز میں لڑا جا سکے،بعد ازا ں منعم ظفر خان، سیف الدین ایڈوکیٹ اور زاہد عسکری پر مشتمل وفد نے سینسز کمشنر صوبہ سندھ رفیق برڑوسے ملاقات کی اور مردم شماری و خانہ شماری کے حوالے سے تحفظات، اعتراضات اور جعلی سازیوں و بے ضابطگیوں پر مشتمل یاداشت پیش کی۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ہم اہل کراچی کی گنتی پوری کروانے کے لیے مذاکرات اور بات چیت بھی کریں گے اور احتجاج بھی، 30اپریل کو شارع فیصل پر احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*