چنیسر ٹاؤن میں بلڈر مافیا کا مکینوں پر حملہ

ٹیپو سلطان کے علاقے کراچی ایڈمن میں بلڈر مافیا کی داداگیری، علاقہ معززین کو گھروں سے نکال کرمارا گیا

بلاک فائیو میں مدنی مسجد کے قریب ملٹی پل بلڈنگز کی سیریل بنانے والے بلڈر نے بزرگ شہریوں کو بری طرح زدوکوب کیا

پولیس کا بلڈر زمافیا کے کارندوں کے خلاف کاروائی سے انکار، ایف آئی آر تک درج نہیں کی، مکینوں نے تھانے کا گھیراو¿ کرلیا

پورے علاقے میں رہائشی گھر توڑ کر چار سے پانچ منزلہ کمرشل بلڈنگز کا جال بچھا دیا گیا ، آواز اٹھانے پر اغواکرلیا جاتا ہے ،مکین

کراچی ( کرائم رپورٹر) ٹیپو سلطان کے علاقے کراچی ایڈمن میں بلڈر مافیا کا مکینوں پر حملہ علاقہ معززین کو گھروں سے نکال کر مارا گیا دو بزرگ لہولہان کردئے پولیس کا بلڈر ز کے خلاف کاروائی سے انکار مکینوں نے تھانے کا گھیراو¿ کرلیا تفصیلات کے مطابق کراچی ایڈمن Uc 3 چنیسر ٹاون مین بلڈر مافیہ کا علاقہ معززین پر حملہ زخمی بلاک فائیو میں مدنی مسجد کے قریب ملٹی پل بلڈنگز کی سیریل بنانے والے بلڈر نے بزرگ شہریوں کو بری طرح زدوکوب کیا بلڈر نے اپنی گاڑیوں پر ایک سیاسی جماعت کے جھنڈے لگارکھے تھے بلڈرز گینگ نے اپنے مسلح سیکورٹی گارڈز کے ساتھ علاقہ معززین کو گھروں سے نکال کر زدوکوب کیا تشدد کی شکایت لے کر متاثر ہ افراد FIR کٹوانے کے لئے تھانہ ٹیپو سلطان پہنچے تو پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی سے انکار کردیا جس پر مکینوں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا مظاہرین کے مطابق پورے علاقے میں رہائشی گھر توڑ کر چار سے پانچ منزلہ کمرشل بلڈنگز کا جال بچھا دیا گیا ہے بلڈرز کے خلاف کاروائی کرنیوالے کو یہ گینگ اغوا کرلیتا ہے یا پھت تشدد کرتا ہے مکیہنوں نے ڈی جی رینجرز اور کور کمانڈر سے اپیل کی ہے کہ لیاری گینگ وار کے طرز پر ایک سیاسی جماعت کے جھنڈے تلے بنے والے اس گیمگ سے ہماری جان چھڑائی جائے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*