
سپرہائی وے فقیراگوٹھ میں منشیات کے 2 اڈے مسمار، سچل پولیس کا رمضان گوٹھ میں چھاپہ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
فقیراگوٹھ سے فرار منشیات فروشوں نے جنگل میں اڈا بنالیا، پولیس نے مسمار کردیا، ملزم فیروز خان ایک کلو ہیروئن سمیت دھرلیا گیا
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے نور محمد گوٹھ پر پلاٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات والے پلاٹ کو مسمار کرکے مقدمہ درج کرلیا
سچل پولیس کا رمضان گبول گوٹھ کے ایک کھر پر چھاپہ ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان بھی دبوچ لیے، مزید تحقیقات جاری
: کراچی ( کرائم رپورٹر ) سپرہائی وے فقیراگوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن پولیس نے منشیات کے دو اڈے مسمار کر دیے سچل پولیس کا رمضان گبول گوٹھ کے ایک کھر پر چھاپہ ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، لانڈھی ٹاسک فورس کی انٹیلجنس انفارمیشن پر کارروائی 200 کلو سے زائد گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق : فقیراگوٹھ سے منشیات فروشوں کو پولیس نے بھگایا۔ منشیات فروشوں نے نور محمد گوٹھ کے جنگل میں اڈہ قائم کر لیا پولیس نے منشیات کا اڈہ بھی مسمار کر دیا ملزم فیروز خان ایک کلو ہیروئن سمیت دھر لیا گیا تھانہ سائیٹ سپرہائی وے کی بڑی کاروائی منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا گیاتھانہ سائیٹ سپر ہائی وے پولیس نے علاقہ مکین نور محمد گوٹھ کی درخواست پر نور محمد گوٹھ پر پلاٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات والے پلاٹ کو مسمار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے کاروائی کے دوران ایک ملزم فیروز ولد عالم خان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے سچل پولیس کا رمضان گبول گوٹھ کے ایک کھر پر چھاپہ ، بھاری مقدار میں منشیات برآمدچھاپے کے دوران گٹکا اور ماوا بنانے والے مٹیرل کے 50 کٹے برآمد ہوئے، برآمد منشیات میں دس کلو کے 40 کٹے نٹس اور دس کٹے بھگوئے ہوئے سمیت 500 ماوا کے پیکٹس ہیں،پولیس نے چھاپے کے دوران ماوا اور گٹکا بنانے والے 3 ملزم صداقت علی، جاوید اور باس محمدبھی گرفتار کرلیئے ملزمان سے تفتیش پر پتا چلا کے منشیات فیصل چوڑہ، مجیب گبول، ہادی بخش اور مینو کی سرپرستی میں بنتی اور بکتی ہے، لانڈھی ٹاسک فورس کی انٹیلجنس انفارمیشن پر کارروائی 200 کلو سے زائد گٹکا اور چھالیہ برآمد اے ایس پی لانڈھی بلال مرزا کی ٹاسک فورس ٹیم نے ملزم کو بھاری مقدار چھالیہ و گٹکے سمیت گرفتار کیا, ار ملزم شاہد ولد عبدالرحمٰن کے قبضے سے 200 کلو سے زائد مضر صحت تیار چھالیہ اور گٹکے کی تمباکو بھی برآمد کی ملزم کے زیر استعمال گٹکے و چھالیہ سپلائی کا رکشہ بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا, ملزم گٹکا چھالیہ اور تمباکو وغیرہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا کرتا تھا,