جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے 17 رمضان المبارک کو شاندار افطار ڈنر کا اہتمام
دعوت افطار ہر سال کی روایت ہے ، ملازمین کی خدمات کو بھی سراہا جاتا ہے ، تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، عرفان واحد
افطار سے قبل محمد اسد ایوب نے خصوصی دعا کرائی، ظفر عباس، بلال غفار، آفتاب جہانگیر ودیگر شریک، عرفان واحد کو خراج تحسین
افطار ڈنر میں تعمیراتی صنعت سے تعلق رکھنے والی شخصیات، صحافیوں، سیاستدانوں اور دیگر شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ( رپورٹ احسن افتخار)جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے 17 رمضان المبارک کو شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، افطار ڈنر میں تعمیراتی صنعت سے تعلق رکھنے والی شخصیات، صحافیوں، سیاستدانوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جی ایف ایس کے افطار ڈنر میں سی ای او جی ایف ایس بلڈرز عرفان واحد، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محسن واحد، مینجنگ ڈائریکٹر منصور واحد اور جی ایف ایس کی انتظامیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا، افطار ڈنر میں جے ڈی سی ظفر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بلال احمد غفار، افتاب جہانگیر اور دیگر موجود تھے محمد اسد ایوب افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے روزے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انھوں نے حضور پاک کی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا، انھوں نے قرآن پاک باقاعدگی سے پڑھنے اور اس میں موجود احکامات پر عمل کرنے سے متعلق بھی بات کی، افطار سے قبل محمد اسد ایوب نے خصوصی دعا کرائی، اس موقع پر سی ای او عرفان واحد کا کہنا تھا کہ دعوت افطار ہر سال کی روایت ہے ، افطار ڈنر کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین کی خدمات کو بھی سراہا جاتا ہے ، انھوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہمیشہ کی طرح میڈیا کا شکر گزار ہوں رمضان کا مہینہ ہے اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کو اپنی امان میں رکھے۔ تقریب کے شرکائ کا کہنا تھا کہ جی ایف ایس کی جانب سے منعقد کی جانے والی افطار ڈنر شہر میں ہونے والی سب سے بڑی اور شاندار افطار ڈنر سمجھی جاسکتی ہے ، شرکائ کا کہنا تھا کہ جی ایف ایس بہت زبردست کام کر رہا ہے ، کم آمدنی والوں کے لیے ہاوسنگ اسکیم خوش آئند ہے ، جی ایف ایس کے پراجیکٹس سے کءشعبوں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔
دعا کرتا ہو عرفان واحد کو اللہ پاک اور ترقی دیں۔ اور اسی طرح یہ لوگوں کے کام آتے رہیں، ظفر عباس
کراچی ( کامرس رپورٹر) جے ڈی سی کے ظفر عباس کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد ہو یا کسی بھی حوالے سے لوگوں کی مدد کرنی ہو عرفان واحد نے ہمیشہ اگے بڑھ کے ساتھ دیا ہے اور میں دعا کرتا ہو عرفان واحد کو اللہ پاک اور ترقی دیں۔ اور اسی طرح یہ لوگوں کے کام آتے رہیں
عرفان واحد کو عرفان ایدھی کہتا ہوں،محمد عبد القادر شیخانی
جی ایف ایس نے گلدستہ سجایا ہے یہ اجتماع لوگوں کو بسانے والوں کا ہے
عرفان واحدسب کی مددکرتے ہیں،فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں
کراچی ( کامرس رپورٹر)اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد عبد اللہ بٹرا اور نائب صدر محمد عبد القادر شیخانی کا کہنا تھا کہ جی ایف ایس نے گلدستہ سجایا ہے یہ اجتماع لوگوں کو بسانے والوں کا ہے ،آسان اقساط پر خوبصورت سائبان ہر ایک کا خواب ہے۔ میں عرفان واحد کو عرفان ایدھی کہتا ہوں کیونکہ یہ ہر کسی کی مدد کرتا ہے اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتا ہے میری دعا ہے کہ ہر کسی کو آسان شرائط پر گھر ملیں۔